Basic Information Available In
العربيةBulgarianΕλληνικαEnglishEspañolپارسیFrançaisРусскийTamilUrdu English Français

فوری طور پر اس ویب سائٹ سے باہر نکلنے کے لئے یہاں کلک کریں.

آپکی شادی آپکے حقوق

  شادی

  مجھے شادی  کے لیے کیا درکار ہے ؟

عمر :آپکی عمر 18 سال ہو، 16 سال کی عمر میں والدین کی رضامندی درکار ہےـ
سول سٹیٹس: آپ پہلے سے شادی شدہ نہیں ہو سکتے۔ کیونکہ کینڈا میں ایک وقت میں دو لوگوں سے شادی غیر قانونی فعل ہے۔اگر آپ طلاق یافتہ ہیں تو آپکو اس کے کاغذات جمع کروانے ہوں گےـ
باہمی رضامندی کا ہونا: شادی کے لیے آپکا رضامند ہونا بہت ضروری ہےـ ذبردستی  کسی کی.شادی نہیں کروائی جا سکتی ـ
شناخت: آپکے پاس آپکے قانونی کاغذات ہونے چاہیے جن سے آپکی شناخت ہو سکےـ ( مثلا برتھ سرٹیفکیٹ وغیرہ
حکومتی طور پر مختار آفیسر: نکاح پڑھانے کی اجازت صرف ان افراد کوہے جن کو حکومت کی طرف سے اجازت ہو اور کنیڈین کورٹ ان کی اتھارٹی کو مانتے ہوں ـ
نوٹس: شادی سے 20 دن پہلے مولانا صاحب عدالت میں آپکی شادی سے متعلق ایک نوٹس چسپاں کریں گے اور اگر آپ ان شرائط پر عمل نہیں کریں گے تو کیو ببک میں آپکو شادی شدہ تصور نہیں کیا جائے گاـ 

میری شادی کس قسم کی ہے ؟

آپ کو اس چیز کا مکمل طور علم ہونا چاهیے .کہ آپ کے  ازدواجی رشتے کی کیا نوعیت ہے کیونکہ اس کا آپکے حقوق و فرائض سے گہرا تعلق ہےـ کیوبک میں ازدوجی رشتے کی مختلف اقسام ہیں ـ یہاں پر شادی ( سول  اور مذہبی طور پر ) سول یونین ، اور کامن لا  \ ڈی  فیکٹو کی صورت میں پائی جاتی ہیں . یہ پمفلٹ صرف شادی کی وضاحت کرتا ہےـ

کیا آپکے پاس شادی کا قانونی سرٹیفکیٹ ہے؟

جب آپ کیوبک میں شادی کرتے ہیں تو آپ کا سول سٹیٹس قانونی طور پر تبدیل ہو کر شادی شدہ میں تبدیل ہو جاتا ہے .اور آپ اس وقت میرج سرٹیفیکٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں – اگر آپکا سرٹیفکیٹ گم ہو جاتا ہے تو آپ نئے سرٹیفکیٹ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں ـ 

کیا  آپ کی شادی ملک سے باہر ہوئی تھی ؟

اگر آپ کی شادی ملک سے باہر  ہوئی تھی تو اورکے پاس میرج سرٹیفیکٹ  ہے اور آپ شادی کے وقت 18  سال کے تھے یا پھر آپ نے اپنے والدین کی رضا مندی سے 16  سال کی عمر میں شادی کی تھی .تو آپ قانونی طور پر شادی شدہ ہیں

شادی کے میرے بچوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے ؟

ہر بچے کے  حقوق میں تحفظ ، ماں باپ کا پیار اور  توجہ شامل ہے .تمام بچوں کے بنیادی حقوق میں  ان کی اخلاقی  جذباتی اور ذہنی طور پر سپورٹ شامل ہے . تمام بچوں کے ان بنیادی حقوق کو ہمیشہ مد نظر رکھنا چاہے  .خواہ وہ بچے شادی سے پہلے یا شادی کے بعد پیدا ہوے ہوں یا پھر شادی کے بعد والدین میں طلاق ہو گی ہو

قانونی حقوق و فرائض 

یاد رکھئیے کہ شادی  دو ایک جیسے افراد کے درمیان وقوع  پزیر ہوتی ہے .اور ان دونوں کے ایک دوسرے پر ایک جیسے مساوی حقوق فرائض عائد ہوتے ہیں ـ

بیوی یا شوھر کی حثیت سے  آپکے فرائض

آپکی بیوی یا شوہر کےحقوق

آپ اپنے بیوی / شوہر کے وفادار ہیں اور اس کو مکمل احترام دیں اور اس کے ساتھ مساویانہ سلوک رواء  رکھیں
اس پر جذباتی یا جسمانی تشدد رواء  نہ رکھیں
اس کو معاشی طور پر  سپورٹ کریں
وہ تمام فیصلے جن کا تعلق آپکے بچوں آپکےگھر  مثلا( گھر  کی خرید و فروخت ) سے ہو، باہمی رضامندی سے طے کیے جائیں
(آپکے بچوں کے لیے ( تمام حقوق یکساں ہیں خواہ آپ کی طلاق واقع ہو  گئی  ہو
آپ اپنے بچوں کو اخلاقی ، ذہنی ،جذباتی اور تمام جسمانی ضروریات کو   مہیاء  کریں
  اس کی پرورش کے لیے معاشی طور پر تمام وسائل مہیا کریں

بیوی یا  شوہر کی حیثیت سے آپ کے حقوق

آپکے ساتھ مساویانہ سلوک رواه رکھا جائے
آپکو تحفظ فراہم کیا جائے
قربت سے انکار
میاں یا بیوی کے درمیان طلاق کا حق
اپنے لیے جذباتی اور معاشی سپورٹ طلب کرنا
کسی بھی ایسے قانونی کاغذات پر دستخط سے انکار جن کی آپکو سمجھ نا آتی ہو
ان تمام قانوی کاغذات تک آپکی مکمل رسائی جن کا تعلق آپ سے اور آپکے بچوں سے ہوـ
میاں یا بیوی کو کنیڈا میں سپانسر کرنا

میاں بیوی کا سپانسر شپ کیا ہے؟
اگر آپ کینیڈا میں مستقل رہائشی یا کینیڈا کے شہری کے طور پر رہتے ہیں، تو آپ اپنے
شریک حیات کو اسپانسر کر سکتے ہیں۔اس کےلیے آپکو امیگریشن کے تقاضے پورے
کرنے ہوں گے۔ اس کے لیے آپکی عمر کم از کم اٹھارہ سال ہونی چاہیے۔.
اسپانسر بننے کے لیے آپ مالی طور پر مضبوط ہوں۔ یاد رکھیں، میاں بیوی کی کفالت
آپ کے، کیوبیک اور کینیڈا کی حکومتوں، اور جس شخص کی آپ کفالت کر رہے ہیں،
کے درمیان ایک بہت اہم قانونی معاہدہ ہے۔ اسپانسر کے طور پر، آپ اس شخص کی
بنیادی ضروریات (خوراک، رہائش، صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات، بنیادی لباس)
کے لیے 3 سال تک اسپانسر کرنے کے لیے راضی ہو رہے ہیں، قطع نظر اس کے کہ
آپ شادی شدہ رہیں، الگ ہو جائیں یا طلاق بھی لے لیں۔یہ ایک غیر مشروط معاہدہ ہے، اس کا مطلب ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے (مثال کے طور پر، آپ اپنے شوہر کو طلاق دے دیں، یا وۃ گھر چھوڑکرچلا جائے) آپ اب بھی قانونی طور پر اس شخص کے لیے ادائیگی کرنے کے پابند ہیں جسے آپ3 سال کے لیے اسپانسر کر رہے ہیں۔
اسکے لیے آپ درجہ ذیل لنک کو کلک کر کے مذید معلومات لے سکتے ہیں
https://www.quebec.ca/en/immigration/sponsor-family-member/sponsoring-spouse-conjugal-partner

اگر میں نے اپنے شریک حیات کو سپانسر کیا ہے اور میں گھریلو تشدد کا شکار ہوں تو کیا میں اسپانسرشپ کو منسوخ یاکینسل کر سکتی ہوں؟
نہیں؛ ایک بار جب آپ کا شریک حیات اپنی مستقل رہائش حاصل کر لیتا ہے، تو آپ اسپانسرشپ کو منسوخ نہیں کر سکتے۔
تا ہم ، ازدواجی تشدد کے شکار کے طور پر، وسائل (پولیس، کمیونٹی آرگنائزیشن، وغیرہ) آپ کی مدد کے لیے دستیاب ہے۔

اگر میں اپنے شریک حیات کو چھوڑ دوں تو کیا میراسپانسر منسوخ ہو جائے گا؟
نہیں؛ ایک بار جب آپ اپنی مستقل رہائش یا پی آر کارڈحاصل کر لیتے ہیں، تو آپ کا شریک حیات اسپانسرشپ کو
منسوخ نہیں کر سکتا۔ اپنی کفالت کو برقرار رکھنے کے لیے آپ کو اپنے شریک حیات کے ساتھ رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے اپنے شریک حیات کو چھوڑ سکتے ہیں۔ آپ کے سپانسر شپ کو متاثر کیے بغیر آپ کو طلاق یا اپنے شریک حیات سے الگ کیا جا سکتا ہے۔ آپ کا شریک حیات اب بھی اسپانسرشپ کی مدت کے لیےآپ کی بنیادی ضروریات فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔

میں ویلفئیرپر ہوں، کیا میں اپنے شریک حیات کو اسپانسر کر سکتا ہوں؟
نہیں؛ اسپانسر کے پاس اپنے شریک حیات کی مالی مدد کرنے کے لیے کافی آمدنی ہونی چاہیے اور انہیں سماجی امداد نہیں ملنی چاہیے، سوائے اس کے کہ یہ امداد معذوری کی وجہ سے دی گئی ہو۔

سپانسرشپ فراڈ کیا ہے؟
سپانسر شپ کا دھوک اس وقت ہوتا ہے جب کوئی شخص صرف امیگریشن کے مقاصد کے لیے شادی کرتا ہے، نہ کہ دیرپا تعلق قائم کرنے کے لیے۔ اسپانسر شپ فراڈ غیر قانونی ہے، اور اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔ بہت سی خواتین اس قسم کی دھوکہ دہی کا شکار ہوتی ہیں کیونکہ انہیں ان کے ہونے والے شریک حیات نے دھوکہ دیا ہے، یا ان پر ان کے خاندان کا دباؤ ہے۔

قانون کا یہ شعبہ خاص طور پر پیچیدہ ہو سکتا ہے۔ اس وجہ سے، یہ درخواست کی جاتی ہے کہ آپ مزید سوالات کے لیے کسی اچھے سے وکیل سے مشورہ کریں۔

علیحدگی اور طلاق

تمام رشتوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن اگر آپ کو کسی دشواری کا سامنا ہے تو آپکو اپنے تمام آپشنزکے متعلق معلومات ہو نی چاہیےـ

طلاق اور علیحدگی میں کیافرق ہے؟

علیحدگی

آپ اور آپکی بیوی/شوہر ایک ساتھ نہیں رہتے
قانونی حیثیت: آپ اب بھی قانونی طور پر شادی شدہ ہیں
قانونی حقوق: آپکے وہ تمام حقوق و فرائض ہیں جو کہ ایک شادی شدہ جوڑے کے ہیں ـ اگرچہ آپ معاشی طور پر بھی علیحدہ ہو گئی ہیں اور آپ علیحدہ گھر میں رہتے ہیں ـ

:طلاق

کینڈین کورٹ نے قانونی طور پر آپکی شادی ختم کردی ہوـ
قانونی حیثیت: اب آپ قانونی طور پر شادی شدہ نہیں سمجھے جاتے اور آپک تمام ذمہ داریاں علیحدہ ہو گئی ہیں
قانونی حقوق و فرائض:  آپ قانونی طور پر نان و نفقہ کی حقدار ہیں اور گھر کی تمام چیزوں میں آپکا برابر کا حصہ ہےـ

آپکو طلاق کے حصول کے لیے کیا چاہیے؟

(شادی شدہ ہونے کا ثبوت( قانونی سرٹیفکیٹ
ارادہ: آپ اپنی شادی ختم کرنا چاہتی ہیں ـ
رہائش: آپکو کنیڈین  صوبے یا ٹےروٹوری میں رہتے ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہےـ
وجوہات: آپ کو اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کیے ہوئے ایک سال ہو گیا ہے،یا آپکےشوہر کا رویہ ظالمانہ ہے(جسمانی ،نفسیاتی) ، یا اس کے کس اور سے تعلقات ہیں ـ

میری شادی ملک سے باہر ہوئی تھی ، کیا میں کینڈا میں طلاق حاصل کر سکتی ہوں؟

ہاں،آپکے پاس اس بات کا قانونی ثبوت ضرور ہو کہ آپ شادی شدہ ہیں ۔کینیڈا میں ہوی طلاق ہو سکتا ہے کہ دوسرے ممالک میں قانونی طور پر نا مانی جائےـ

اگر میں نے کسی کو سپانسر کیا ہے اور اس نے طلاق لے لی ہے؟

طلاق سے سپانسر شپ پہ کوئی اثر نہیں پڑتاـ جس نے سپانسر کیا ہو اس کے قانونی فرائض میں کوئی کمی واقع نہیں ہوتی ـ اور جس شخص کو سپانسر کیا گیا ہو وہ اپنی سپانسر شپ کی مدت پوری کر سکتا ہےـ

گھریلو تشدد

کیوبک میں ہزاروں خواتین  ہر سال گھریلو  تشدد کا شکار ہوتی ہیں ـ
گھریلو تشدد غیر قانونی ہےـ قانون کو اپنی اور اپنے بچوں کی زندگی  کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں
گھریلو تشدد جسمانی، جذباتی،معاشی ، جنسی اور روحانی ہو سکتا ہے ـ
آپ اپنے شوہر/ بیوی کی حرکتوں کی وجہ سے اکیلی ہیں، خوفزدہ ہیں، ڈپریس ہیں تو آپ ایک آبیوسیوریلیشن شپ میں ہیں ـ
تشدد کے کسی بھی  خاندان پر بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں ـ
وسائل موجود ہیں اور یہ آپکا حق ہےکہ آپ ان کا استعمال کریں 

ریسورسز

Screenshot 2015-04-10 11.57.46